کامسیٹس یونیورسٹی سلیکشن بورڈ کا اجلاس،269کیسزپرغور

کامسیٹس یونیورسٹی سلیکشن بورڈ کا اجلاس،269کیسزپرغور

106اسامیوں پر تقرریوں کی سفارش، 75نان فیکلٹی ملازمین کی ترقی کی منظوری

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کے 41ویں خصوصی سلیکشن بورڈ کا اجلاس اختتام پذیر ہوگیا، جس میں یونیورسٹی بھر سے جونیئر فیکلٹی ممبران اور نان فیکلٹی ملازمین کی تقرری، ترقی اور کنفرمیشن سے متعلق 269 کیسز پر غور کیا گیا۔بورڈ نے مشتہر شدہ اسامیوں پر 106 تقرریوں کی سفارش کی، 75 نان فیکلٹی ملازمین کی ترقی کی منظوری دی، جبکہ 19 ٹی ٹی ایس فیکلٹی ممبران کی کنفرمیشن بھی کی گئی۔ریکٹر سی یو آئی اور سلیکشن بورڈ کے کنوینر، پروفیسر ڈاکٹر راحیل قمر نے کہا کہ مختصر مدت میں یکے بعد دیگرے دو سلیکشن بورڈز کا انعقاد اس بات کا عملی ثبوت ہے کہ یونیورسٹی ملازمین کی بروقت اور میرٹ پر مبنی ترقی اور ان کے لیے پیشہ ورانہ ترقی کے بہتر مواقع فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...