گرینڈ سرچ آپریشنز ،5مشکوک افراد ، 17موٹر سائیکلیں تھانے منتقل

  گرینڈ سرچ آپریشنز ،5مشکوک  افراد ، 17موٹر سائیکلیں تھانے منتقل

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارالحکومت میں جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے مختلف علاقوں میں گرینڈ کومبنگ اینڈسرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔

اس سلسلے میں زونل ایس پیز کی زیرنگرانی مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اور کومنگ آپریشن کیے گئے ، سرچ آپریشنز کے دوران 234 افراد، 126 گھروں، 23دکانوں، دو ہوٹلوں،177 موٹر سائیکلوں اور 46 گاڑیوں کو چیک کیا گیا جبکہ جانچ پڑتال کیلئے پانچ مشکوک افراد اور 17 موٹر سائیکلوں کو مختلف تھانہ جات منتقل بھی کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...