سرحد پار تجارت،پاکستان سنگل ونڈو اور ایئرپورٹس اتھارٹی میں معاہدہ

سرحد پار تجارت،پاکستان سنگل ونڈو  اور ایئرپورٹس اتھارٹی میں معاہدہ

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)پاکستان سنگل ونڈو (پی ایس ڈبلیو) نے سرحد پار تجارت کے نظام کو بہتر اور آسان بنانے کے لیے پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے ) کے ساتھ ایم او یو پر دستخط کیے ہیں۔

اس تعاون کے تحت پاکستان آنے والی فضائی درآمدی کنسائنمنٹس پر کارگو تھروپٹ چارجز (سی ٹی سی) کی وصولی کو ڈیجیٹل بنایا جائے گا۔ اس اقدام کے تحت سی ٹی سی کی وصولی کے کاغذی طریقہ کار کی جگہ پی ایس ڈبلیو پلیٹ فارم سے منسلک مکمل الیکٹرانک نظام متعارف کرایا جا رہا ہے ، جس سے تجارتی شعبے کے لیے یہ عمل زیادہ تیز، شفاف اور آسان ہو جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...