مری:گورنمنٹ ہائی سکول میں حسن قرات ونعت کے مقابلے

مری:گورنمنٹ ہائی سکول میں حسن قرات ونعت کے مقابلے

حسنِ قرأت میں عبدالواسع ،نعت کے مقابلے میں شاہ جہاں کی پہلی پوزیشن

مری( نمائندہ دنیا)25 اگست 2026 پنجاب آرٹس کونسل کے زیرِ اہتمام جشنِ عید میلاد النبیؐ کی تقریبات کے سلسلے میں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول مری میں نعت اور حسنِ قرأت کے مقابلے کا انعقاد کیا گیا، جس میں ضلع مری کے مختلف اسکولوں اور مدارس سے تعلق رکھنے والے طلبہ و طالبات نے بھرپور شرکت کی،مقابلوں کے دوران طلبہ نے اپنی خوبصورت آوازوں میں تلاوتِ کلامِ پاک اور بارگاہِ رسالت میں نعتیہ کلام پیش کیا۔

بچوں کی عقیدت، محبت اور بہترین اندازِ پیشکش نے تقریب کو روح پرور بنا دیا،حسنِ قرأت کے مقابلے میں عبدالواسع نے پہلی، محمد صارم نے دوسری جبکہ عبدالمنان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ نعت کے مقابلے میں شاہ جہاں نے پہلی، شمیر نے دوسری جبکہ منزہ فاطمہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی،دونوں کیٹیگریز میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو 15 ہزار روپے ، دوسری پوزیشن حاصل کرنے والوں کو 10 ہزار روپے جبکہ تیسری پوزیشن حاصل کرنے والوں کو 8 ہزار روپے نقد انعام دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...