خواتین کی پارلیمانی کاکس کی ورکنگ کونسل کا اجلاس

خواتین کی پارلیمانی کاکس  کی ورکنگ کونسل کا اجلاس

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان کی قومی اسمبلی کی خواتین کی پارلیمانی کاکس (WPC) کی ورکنگ کونسل کا اجلاس سیکرٹری WPC ڈاکٹر شاہدہ رحمانی کی زیر صدارت ہوا۔

 اجلاس میں عورت فاؤنڈیشن کی طرف سے ترتیب دی گئی ایک بریفنگ دی گئی اور اس میں تمباکو کنٹرول پر توجہ مرکوز کی گئی، خاص طور پر الیکٹرانک نیکوٹین ڈیلیوری سسٹمز (ENDS)، ای سگریٹ اور دیگر ابھرتی ہوئی نیکوٹین مصنوعات کے ضوابط پر بات ہوئی ۔اجلاس میں WPC کی خزانچی شاہدہ بیگم، ایم این اے کے ساتھ ایم این ایز فرخ خان، نعیمہ کشور خان اور رانا انصار کے علاوہ ماہرین صحت اور سول سوسائٹی کی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...