جشن عید میلاد النبیؐ کے مرکزی جلوس کے سلسلے میں ٹریفک پلان جاری

جشن عید میلاد النبیؐ کے مرکزی جلوس  کے سلسلے میں ٹریفک پلان جاری

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)اسلام آباد ٹریفک پولیس نے جشن عید میلاد النبیؐ کے مرکزی جلوس کے سلسلے میں ٹریفک پلان جاری کردیا۔

مرکزی جلوس رحمت کمیونٹی سنٹر گرانڈ جی سیون سے برآمد ہو کر جامع مسجد الرضا، جامع مسجد الحبیب جی سیون تھری، گلی نمبر 55، سروس روڈ، اقبال ہال، صدر، میلوڈی چوک اور آبپارہ سے ہوتا ہوا سہروردی روڈ پر واقع سخی محمود دربار پر اختتام پذیر ہوگا۔ جلوس کے دوران مختلف مقامات پر ٹریفک کو متبادل راستوں کی جانب موڑ دیا جائے گا۔ٹریفک پلان کے مطابق ستارہ مارکیٹ سے اقبال ہال کی جانب صدر روڈ پر آنے والی ٹریفک کو ڈائیورٹ کیا جائے گا، جبکہ شہری سروس روڈ ڈاکخانہ سٹاپ اور فائر بریگیڈ سے آنے والی ٹریفک سہروردی روڈ، زیرو پوائنٹ اور فیصل ایونیو استعمال کرے گی۔ اقبال ہال سے سروس روڈ جی سیون تھری ون کی جانب رضیہ شریف پلازہ کے مقام پر ٹریفک کو متبادل راستے کی طرف موڑا جائے گا اور شہری سیونتھ ایونیو استعمال کرسکیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...