قرعہ اندازی،70سی ڈی اے ملازمین حج پرجائینگے

 قرعہ اندازی،70سی ڈی اے ملازمین حج پرجائینگے

خوش نصیبوں میں 7خواتین،63مردشامل،منتخب ملازمین کو مبارکباد:چیئرمین

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے ) کے معاہدے کے مطابق سی ڈی اے ملازمین کو حج پر بھجوانے کے لیے قرعہ اندازی کی تقریب چیئرمین آفس سی ڈی اے میں منعقد ہوئی، جس میں چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنرلیفٹیننٹ(ر)سہیل اشرف،ممبرایڈمنسٹریشن اسفندیاربلوچ، ممبر انوائرمنٹ عبداللہ خرم نیازی، ممبراسٹیٹ محمد زمان وٹو،سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چودھری محمد یٰسین، صدر اورنگزیب خان،سرپرست اعلیٰ حاجی صابر،اظہر خان تنولی، ملک عاصم،اظہار عباسی، چودھری واجد گجر ،ڈائریکٹر لیبرریلیشن آصف علی خان، ڈائریکٹر آئی ٹی شہزاد ملک سمیت سی ڈی اے افسران و ملازمین نے کثیرتعداد میں شرکت کی،اس موقع پر سی ڈی اے کے سکیل نمبر01سے 17تک (نان گزیٹیڈ) 8994ملازمین کی قرعہ اندازی کی گئی جس کے مطابق سی ڈی اے کے 63مردجبکہ 7خواتین بمعہ محرم اس سال ان شاء اللہ حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کریں گے ۔اس موقع پرچیئرمین سی ڈی اے لیفٹیننٹ(ر)سہیل اشرف نے قرعہ اندازی میں کامیاب تمام ملازمین کو مبارکباد پیش کی اورکہا کہ جن خوش نصیب ملازمین کے نام قرعہ اندازی میں آئے ہیں وہ بلاشبہ اللہ کے مہمان اور پسندیدہ لوگ ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...