مری:اے سی کادورہ،اوورچارجنگ پردکانداروں کوجرمانے
مقررہ فیس سے زائد پارکنگ چارجز وصول کرنیوالوں سے سیاحوں کو رقم واپس
مری(نمائندہ دنیا) اے سی مری کا مال روڈ اور ملحقہ بازاروں کا اچانک دورہ، اوور چارجنگ پر جرمانے اسسٹنٹ کمشنر مری کیپٹن (ر) ارشد اقبال نے مال روڈ اور ملحقہ بازاروں کا اچانک دورہ کیا اور مختلف دکانوں و کاروباری مراکز پر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں اور سیاحوں سے وصول کی جانے والی پارکنگ فیس کا جائزہ لیا دورانِ چیکنگ اوور چارجنگ کرنے والے دکانداروں کو موقع پر جرمانے کیے گئے جبکہ سیاحوں سے مقررہ فیس سے زائد پارکنگ چارجز وصول کرنے والے افراد کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی گئی زائد وصول کی گئی رقم سیاحوں کو واپس کروائی گئی اور متعلقہ افراد پر جرمانے عائد کیے گئے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر مری کیپٹن (ر) ارشد اقبال نے کہا کہ سیاحوں کو ناجائز منافع خوری اور اوور چارجنگ سے تحفظ فراہم کرنا انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اشیائے ضروریہ سرکاری نرخوں کے مطابق فروخت کی جائیں اور سیاحوں سے پارکنگ کی مناسب اور مقررہ فیس وصول کی جائے انہوں نے واضح کیا کہ اوور چارجنگ اور ناجائز منافع خوری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رکھی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments