12ربیع الاول،ا یس پی سٹی زون کاجلوس روٹس کادورہ
جلوس کے دوران سکیورٹی انتظامات کو ہر لحاظ سے مؤثر بنایا جائے :ڈاکٹرایاز
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سٹی زون ڈاکٹر ایاز حسین نے 12 ربیع الاول جشنِ عید میلاد النبیؐ کے سلسلے میں نکالے جانے والے جلوس کے مقررہ روٹس کا دورہ کیا،اس موقع پر ایس ڈی پی او سیکریٹریٹ اور اے سی سٹی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ۔ایس پی سٹی زون نے جلوس کے روٹس، داخلی و خارجی راستوں، سکیورٹی انتظامات، ٹریفک کی روانی اور دیگر انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا ۔ انہوں نے مختلف مقامات پر تعینات پولیس افسران و جوانوں سے سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے بریفنگ بھی لی اور انہیں ضروری ہدایات جاری کیں۔
ایس پی سٹی زون نے ہدایت کی کہ جلوس کے دوران سکیورٹی انتظامات کو ہر لحاظ سے مؤثر بنایا جائے اور ڈیوٹی پر مامور تمام افسران و جوان مکمل الرٹ رہتے ہوئے اپنے فرائض ذمہ داری اور پیشہ ورانہ انداز میں انجام دیں۔انہوں نے مزید ہدایت کی کہ جلوس کے شرکاء اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔ جلوس کے روٹس اور اطراف میں مسلسل نگرانی رکھی جائے ، مشکوک افراد اور اشیاء پر کڑی نظر رکھی جائے اور کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے تمام ضروری اقدامات پیشگی مکمل کیے جائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments