پیر مہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی میں3روزہ ورکشاپ کا آغاز

 پیر مہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی میں3روزہ ورکشاپ کا آغاز

محققین اپنی توجہ معاشرے کو درپیش سنگین مسائل پر مرکوز کریں :چیئرمین ایچ ای سی

راولپنڈی(خصوصی نامہ نگار) پیر مہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی میں ‘‘جدید تحقیق اور ٹیکنالوجی کی ترقی کے لیے پراجیکٹ پروپوزل ڈویلپمنٹ میں استعدادِ کار میں اضافہ’’ کے موضوع پر تین روزہ بین الاقوامی ورکشاپ کا آغاز ہوگیا۔ ورکشاپ کا مقصد محققین اور فیکلٹی ممبران کی صلاحیتوں کو بڑھانا اور انہیں معیاری اور مؤثر تحقیقی و ترقیاتی منصوبوں کے لیے بہتر پروپوزلز تیار کرنے کے قابل بنانا ہے ۔ یہ بین الاقوامی ورکشاپ بارانی زرعی یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف سوائل اینڈ انوائرنمنٹل سائنسز کے زیرِ اہتمام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قمر الزمان کی سرپرستی میں منعقد کی گئی ہے ، جبکہ چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اختر (ستارۂ امتیاز) افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمانِ خصوصی چیئرمین ایچ ای سی پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اختر (ستارۂ امتیاز) نے قومی و بین الاقوامی ڈونر ایجنسیوں سے تحقیق و ترقی کے لیے مالی معاونت کے حصول میں جامع، مؤثر اور منظم تحقیقی منصوبہ جات کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے زور دیا کہ محققین اپنی تحقیق کو معاشرے کو درپیش اہم اور سنگین مسائل پر مرکوز کریں اور ان کے حل کے لیے جدید، قابلِ عمل اور شواہد پر مبنی اقدامات تجویز کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...