اسلام آبادمیں میلادالنبیؐ، بھٹو کرکٹ گراؤنڈ میں ہزاروں کا اجتماع

اسلام آبادمیں میلادالنبیؐ، بھٹو کرکٹ  گراؤنڈ میں ہزاروں کا اجتماع

اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) اسلام آباد میں بھی جشن عید میلاد النبیؐ پورے جوش و خروش اور عزت و تکریم کے ساتھ منایا گیا۔۔۔

اسلام آباد کی پانچ سو سے زائد میلاد کمیٹیوں، تین سو سے زائد مساجد کی انتظامی کمیٹیوں اور ڈھائی سو سیرت کمیٹیوں کے سینکڑوں جلوس مرکزی اجتماع بھٹو کرکٹ گراؤنڈ مرکز جی سیون میں جمع ہوئے۔ ا س سے قبل میلاد کانفرنس منعقد ہوئی جس کی صدارت خواجہ ابو جمال پیر محمد بدر عالم جان مرشد آباد شریف پشاور نے کی مہمانِ خصوصی چودھری یاسین اور سابق چیئرمین سینیٹ نیئر حسین بخاری تھے۔ کانفرنس میں علامہ ڈاکٹر مفتی میاں عبدالقادر سکندری، پیر سید محمد علی واسطی، پیر سید محمد جہانگیر شاہ سعیدی، مولانا ابوالفضل عبدالغنی نقشبندی ، مولانا مفتی احسان قادر نعیمی، مولانا قاری املاک حسین چشتی، صاحبزادہ حسیب احمد نظیری، مولانا محمد عارف نقشبندی سمیت بیسیوں علما نے شرکت کی اور خطاب کیا۔ کانفرنس کے اختتام پر تاریخ ساز جلوس نکالا گیا جس کی قیادت خواجہ پیر محمد بدر عالم جان، پیر عبید احمد عبید نقشبندی، پیر سید محمد علی واسطی، پیر سید محمد جہانگیر شاہ سعیدی و دیگر نے کی ۔ جلوس پولیس گراؤنڈ جی سیون مرکز سے ستارہ مارکیٹ، گول مارکیٹ، مرکزی جامع مسجد الحبیب، جی سکس ٹو، میلوڈی، لال مسجد، آبپارہ سے ہوتا ہوا دربار حضرت سید سخی محمود بادشاہؒ پر پہنچا۔ جلوس کے اختتام پر میلادِ مصطفی کانفرنس منعقد کی گئی جس کے اختتام پر محکمہ اوقاف اسلام آباد کی طرف سے کھانا پیش کیا گیا۔ میلاد پارٹیوں اور سیرت پارٹیوں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے فیتہ کاٹ کر جلوس کا افتتاح کیا تھا۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...