نوشہرہ کے 11دیہات میں ڈینگی نے پنجے گاڑلیے ،درجنوں متاثر
دو بچوں سمیت 23افراد کی حالت تشویشناک، مختلف ہسپتالوں میں منتقل
نوشہرہ (نمائندہ دنیا)زیارت کاکا صاحب سمیت گیارہ دیہات میں ملیریا ، ڈینگی بخارنے درجنوں افرادکو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔دو بچوں سمیت 23افراد کی حالت تشویش ناک، مختلف ہسپتالوں میں منتقل کردئیے گئے ۔ڈی ایچ او نوشہرہ، ڈاکٹر محمد اکرم شاہ نے کہا خطرے کی کوئی بات نہیں۔محکمہ صحت کی چارٹیمیں کام کر رہی ہیں ۔ڈپٹی کمشنر نوشہرہ نے ٹی ایم اے کو سپرے کرنے کا حکم دے دیا ہے ،انہوں نے بتایا اس بیماری سے ابھی تک کو ئی مریض جاںبحق نہیں ہوا۔ سوشل میڈیا میں اس وبا کو چکن گو نیا سے جوڑنے کی کوشش کی جارہی ہے جو کہ سراسر غلط ہے ۔
نوشہرہ/ڈینگی
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments