بورڈ کی امتحانی، مارکنگ اور اسیسمنٹ پالیسی کا غیر جانب دارانہ جائزہ لیا جائے ،ابرار احمد

بورڈ کی امتحانی، مارکنگ اور اسیسمنٹ پالیسی  کا غیر جانب دارانہ جائزہ لیا جائے ،ابرار احمد

راولپنڈی( خصوصی نامہ نگار) پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن شمالی پنجاب، بشمول اسلام آباد کے۔۔۔

 صدر ابرار احمد نے راولپنڈی بورڈ کے جماعت نہم کے سال 2026 کے نتائج پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ بورڈ کی امتحانی، مارکنگ اور اسیسمنٹ پالیسی کا فوری، جامع اور غیر جانب دارانہ جائزہ لیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ دستیاب تقابلی اعداد و شمار کے مطابق راولپنڈی بورڈ کا جماعت نہم کا کامیابی کا تناسب محض 37.56 فیصد رہا، جبکہ پنجاب کے بورڈز کا مجموعی اوسط 45.17 فیصد ہے ۔ یوں راولپنڈی بورڈ صوبائی اوسط سے 7.61 فیصد کم اور تقابلی جائزے میں شامل نو بورڈز میں آخری پوزیشن پر ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...