سیرتِ نبوی ﷺ ہمارے لیے مکمل ضابطہ حیات ،سیدال ناصر

 سیرتِ نبوی ﷺ ہمارے لیے مکمل ضابطہ حیات ،سیدال ناصر

نوجوانوں کو درپیش تعلیمی، معاشی اور سماجی چیلنجز کا پائیدار حل اسلامی تعلیمات میں مضمر ،خطاب

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے ) قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے کہا ہے کہ سیرتِ نبوی ﷺ ہمارے لیے مکمل ضابطئہ حیات اور دنیا و آخرت میں کامیابی کا حقیقی راستہ ہے ۔ عصرِ حاضر میں نوجوانوں کو درپیش تعلیمی، معاشی اور سماجی چیلنجز کا پائیدار حل اسلامی تعلیمات اور سیرتِ طیبہ ﷺ کی روشنی میں تلاش کیا جا سکتا ہے ۔!نہوں نے ان خیالات کا اظہار الہمد اسلامک یونیورسٹی کے شعبہ علومِ اسلامیہ کے زیر اہتمام دوسری بین الاقوامی سیرت کانفرنس کے اسلام آباد سیشن سے بطور مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنس کا موضوع \"عصرِ حاضر میں نوجوانوں کو درپیش تعلیمی، معاشی اور سماجی چیلنجز اور سیرتِ طیبہ ﷺ کی روشنی میں ان کا حل\" تھا۔ سیدال خان ناصر نے کہا کہ آج دنیا میں بقائے باہمی، رواداری اور مذہبی ہم آہنگی کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ ہے ۔

 

 میثاقِ مدینہ مختلف مذاہب اور طبقات کے درمیان امن، باہمی احترام، حقوق کے تحفظ اور ذمہ داریوں کی ادائیگی کا تاریخی نمونہ ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...