فصلوں کی باقیات نہ جلانے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
سپر سیڈرز کی تعداد 300سے بڑھا کر 10ہزار کر دی، صوبائی وزیر زراعت
راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) وزیر زراعت پنجاب عاشق حسین کرمانی کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ اجلاس میں صوبہ پنجاب میں دھان و دیگر فصلوں کی باقیات جلانے کی روک تھام کے حوالے سے جاری عملی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر زراعت نے کہا کہ کسانوں کو فصلوں کی باقیات جلانے سے روکا جا رہا ہے جبکہ خلاف ورزی پر جرمانے اور نوٹسز جاری کیے جا رہے ہیں۔کسانوں کو فصلوں کی باقیات تلف کرنے کیلئے متبادل سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ تین سال قبل سپر سیڈرز کی تعداد تقریباً 300تھی جو موجودہ حکومت نے سبسڈی کی فراہمی سے 10ہزار کر دی ہے ۔ اسی طرح بیلرز کی تعداد چارسے بڑھ کر تقریباً 150جبکہ ہارویسٹرز کی تعداد 100سے بڑھ کر تقریباً 450ہوچکی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments