ہولی فیملی ہسپتال میں 100بیڈز کے کینسر ٹریٹمنٹ ٹاور کی منظوری

  ہولی فیملی ہسپتال میں 100بیڈز کے کینسر ٹریٹمنٹ ٹاور کی منظوری

تعمیر کیلئے پی سی ون کی تیاری شروع ، تکمیل تک عملہ اور مشینری فراہم کی جا ئیگی

 راولپنڈی(این این آئی)وزیراعلیٰ مریم نواز نے ہولی فیملی ہسپتال میں کینسر ٹریٹمنٹ ٹاور کی منظوری دے دی۔ راولپنڈی ڈویژن کے کسی سرکاری ہسپتال میں کینسر ٹریٹمنٹ کا نظام موجود نہیں تھا، ہولی فیملی ہسپتال میں کینسر ٹاور کی تعمیر کے لیے پی سی ون کی تیاری شروع کردی گئی۔ مکمل ہونے تک ماہر ڈاکٹرز، عملہ اور ضروری طبی مشینری کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ہولی فیملی ہسپتال میں کینسر کے علاج کے لیے کیرو ایبلیشن مشین پہلے ہی پہنچ چکی ہے جس کی تنصیب کا عمل جاری ہے ۔بریسٹ، پھیپھڑوں، جگر اور گردے کے کینسر کے مریضوں کے لیے کیروایبلیشن مشین جلد فعال کردی جائے گی۔دوسری جانب ہولی فیملی ہسپتال کے سٹروک سینٹر نے 150 افراد کو فالج کی مستقل معذوری سے بچا لیا۔ سٹروک اٹیک کے 3 سے 4 گھنٹے میں ہسپتال پہنچنے والے مریضوں کو ٹی پی اے انجکشن لگایا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...