بیٹری پر مبنی بجلی ذخیرہ کرنے کا قومی منصوبہ تیار کیا جائے ، ماہرین

بیٹری پر مبنی بجلی ذخیرہ کرنے کا قومی منصوبہ تیار کیا جائے ، ماہرین

بجلی کی طلب، رسد کا اندازہ نچلی سطح سے حاصل ہونیوالے اعداد و شمار سے لگایا جائے تقریباً 2.77 گیگا واٹ بجلی صارفین تک نہیں پہنچ پاتی، ایس ڈی پی آ ئی میں خطاب

اسلام آباد(نامہ نگار) ماہرین نے کہا ہے کہ ملک میں بیٹری پر مبنی توانائی ذخیرہ کرنے کے منصوبے محض ضرورت کی بنیاد پر نہیں بلکہ دستیاب اعداد و شمار، بجلی کے نظام کی ضروریات اور موزوں مقامات کی سائنسی جانچ کے بعد قائم کیے جائیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار ایک تحقیقی مطالعہ کی تقریب رونمائی میں کیا ۔پائیدار ترقی پالیسی ادارے کے تحقیقی معاون محمد عمر نے بتایا تقریباً 2.77 گیگا واٹ بجلی صارفین تک نہیں پہنچ پاتی۔ بجلی ذخیرہ کرنے کے نظام کی باقاعدہ منصوبہ بندی کو بجلی پیدا کرنے کی آئندہ ضروریات سے متعلق قومی منصوبے کا لازمی حصہ بنایا جائے ،بجلی کی طلب اور رسد کا اندازہ نچلی سطح سے حاصل ہونے والے اعداد و شمار کی بنیاد پر لگایا جائے اور ملک میں بجلی ذخیرہ کرنے کے نظام کی تنصیب کے لیے ایک واضح قومی منصوبہ تیار کیا جائے ۔ ڈاکٹر کاشف عمران نے کہا کہ یہ مطالعہ بجلی ذخیرہ کرنے والی بیٹریوں کے لئے موزوں مقامات کے تعین کے حوالے سے اہم معلومات فراہم کرتا ہے ، ملک میں بجلی ذخیرہ کرنے کے نظام کی پیش رفت ٹھوس تکنیکی اعداد و شمار کی بنیاد پر ہونی چاہئے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...