غیر قانونی تشہیر پر سگنیچر سٹی ہا ؤسنگ کے مالک کو نوٹس جا ری
آر ڈی اے نے معاملہ ضروری کا رروا ئی کیلئے این سی سی آ ئی اے کو بھجوا دیا
راولپنڈی(نیوز رپورٹر) آر ڈی اے نے غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں، غیر مجاز ڈویلپمنٹ، مارکیٹنگ اور تشہیری سرگرمیوں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دیں ۔ سگنیچر سٹی ہاؤسنگ سکیم (سابقہ نام: سنچری ٹاؤن) واقع موضع گڑھا بھرتہ اور بگہ شیخاں کی سوشل میڈیا، واٹس ایپ، یوٹیوب اور دیگر انٹرنیٹ پلیٹ فارمز پر غیر قانونی تشہیر اور مارکیٹنگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ مالک کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا ہے ۔ ترجمان آر ڈی اے کے مطابق سگنیچر سٹی ایک غیر قانونی ہاؤسنگ سکیم ہے اور اس کے سپانسر کی جانب سے متعلقہ مجاز اتھارٹی سے مطلوبہ منظوری حاصل کیے بغیر تشہیر اور مارکیٹنگ کی جا رہی ہے ۔ مزید برآں آر ڈی اے نے معاملہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی راولپنڈی کو بھی بھجوا دیا ہے اور غیر قانونی تشہیری مواد کے خلاف مروجہ قوانین و ضوابط کے تحت ضروری کارروائی کی درخواست کی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments