این ڈی یو کے وفد کا دورہ پارلیمنٹ ہاؤس ،سپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات
پارلیمان 25 کروڑ عوام کا نمائندہ ادارہ ، مسئلہ کشمیر موثر انداز میں اجاگر کیا جا رہا افغان سرزمین پاکستان کیخلاف دہشت گردی کیلئے استعمال ہو رہی ، سردار ایاز صادق
اسلام آباد (نامہ نگار ) قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پارلیمان ملک کے 25 کروڑ عوام کا نمائندہ ادارہ ہے جبکہ سپیکر کا منصب حکومت اور اپوزیشن کے درمیان افہام و تفہیم کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے نیشنل سکیورٹی اینڈ وار کورس کے وفد سے بات چیت کرتے ہوے کیا ۔ نیشنل سکیورٹی اینڈ وار کورس کے 130 رکنی وفد نے پارلیمنٹ ہاؤس کا دورہ کیا، سپیکر قومی اسمبلی نے وفدکو پاکستان کے پارلیمانی نظام، قانون سازی کے عمل، قائمہ کمیٹیوں کے کردار اور قومی اسمبلی کی مجموعی کارکردگی پر بریفنگ دی۔
نیشنل سکیورٹی اینڈ وار کورس کے شرکا نے جنرل محمد نعیم اختر کی سربراہی میں سپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کی۔ سردار ایاز صادق نے کہا سپیکر چیمبر کے دروازے تمام ارکان قومی اسمبلی کے لیے کھلے ہیں، پاکستان کی پارلیمان بین الپارلیمانی یونین اور دیگر بین الاقوامی پارلیمانی تنظیموں کی فعال رکن ہے اور مسئلہ کشمیر کو عالمی فورمز پر مؤثر انداز میں اجاگر کر رہی ہے ،اس موقع پر انہوں نے کہا افغان سرزمین پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال ہو رہی ہے ۔وفد کے سربراہ جنرل محمد نعیم اختر نے سپیکر کا شکریہ ادا کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments