منشیات کے تین مقدمات میں 27 سال قید، 2 لاکھ 40 ہزار جرمانہ

 منشیات کے تین مقدمات میں 27  سال قید، 2 لاکھ 40 ہزار جرمانہ

راولپنڈی (آن لائن) راولپنڈی کی سیشن عدالتوں نے منشیات کے الگ الگ مقدمات میں جرم ثابت ہونے پر تین ملزمان کو مجموعی طور پر 27 سال قید اور 2 لاکھ 40 ہزار روپے جرمانے کی سزائیں سنا دیں۔

عدالتی کارروائی کے مطابق تھانہ رتہ امرال پولیس نے اگست 2024 میں ریاض کے خلاف ایک کلو 350 گرام چرس برآمد ہونے پر مقدمہ درج کیا تھا۔ اسی طرح تھانہ آر اے بازار پولیس نے فروری 2025 میں امتیاز سے دو کلو گرام چرس برآمد ہونے پر مقدمہ قائم کیا، جبکہ تھانہ چونترہ پولیس نے دسمبر 2025 میں سراج سے ایک کلو 540 گرام چرس برآمد ہونے پر مقدمہ درج کیا تھا۔تینوں مقدمات میں عدالتوں نے گزشتہ روز ٹرائل مکمل ہونے کے بعد ملزمان کو منشیات رکھنے کا جرم ثابت ہونے پر الگ الگ سزا سنائی۔ عدالت نے ریاض، امتیاز اور سراج کو 9، 9 سال قید جبکہ 80، 80 ہزار روپے جرمانیکی سزا کا حکم دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...