اسسٹنٹ کمشنر پنڈ دادنخان کا اراضی ریکارڈ سنٹر کا دورہ ،سہولیات کا جائزہ
کھیوڑہ (نمائندہ دنیا) اسسٹنٹ کمشنر پنڈ دادنخان عائشہ شفقت نے اراضی ریکارڈ سنٹر کا دورہ کیا۔
انہوں نے عملے کی حاضری، دفتری نظم و ضبط، زیرِ التوا درخواستوں اور سائلین کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ اراضی سے متعلق معاملات اور درخواستوں پر کارروائی کا جائزہ لیتے ہوئے عملے کو دفتری اوقات کی پابندی اور شہریوں کی مناسب رہنمائی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments