سی پی او کی چار تھانوں میں کھلی کچہریاں مسائل کے فوری حل کی ہدایت

 سی پی او کی چار تھانوں میں کھلی کچہریاں  مسائل کے فوری حل کی ہدایت

راولپنڈی(اے پی پی)سٹی پولیس آفیسر حسن مشتاق سکھیرا نے تھانہ صدر بیرونی، سول لائنز، ویمن اور چکلالہ میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کرکے شہریوں کے مسائل سنے اور متعلقہ افسران کو موقع پر ہی ان کے فوری حل کے احکامات جاری کردیئے۔

پولیس ترجمان کے مطابق سی پی او نے افسران کو ہدایت کی کہ تھانوں میں آنے والے شہریوں کی شکایات کا بروقت ازالہ ہر صورت یقینی بنایا جائے ، شہریوں کے مسائل کا فوری اور مثر حل پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔ انہوں نے مذکورہ تھانوں کا ریکارڈ اور حوالات بھی چیک کیے اور افسران کو ضروری ہدایات دیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...