پاک ٹیلی کام موبائل لمیٹڈ کی جی نیکسٹ کے مابین معاہدہ
اسلام آباد (نیوز رپورٹر) پاک ٹیلی کام موبائل لمیٹڈ (پی ٹی ایم ایل) نے پاکستان میں ایپل کے ڈسٹری بیوٹر جی نیکسٹ کے ساتھ پارٹنرشپ کرلی ہے۔۔۔
، جس کے تحت پاکستان میں آئی فون 18 پرو ، آئی فون 18 پرو میکس اور ڈیوو (DUO) لانچ کیا جائے گا ۔ یہ شراکت داری 5G کو سپورٹ کرنے والے موبائل فونز اور جدید ترین 5G کنیکٹیویٹی کو یکجا کرکے پی ٹی ایم ایل کے صارفین کو ڈیجیٹل تجربے کی فراہمی کو یقینی بنائے گی۔ پی ٹی ایم ایل کے چیف کمرشل آفیسر، سید عاطف رضا اور جی نیکسٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر شاہد خان نے گزشتہ روز معاہدے پر دستخط کیے ۔ اس تعاون کے تحت پی ٹی ایم ایل کی ملک گیر رسائی اور کنیکٹیویٹی ایکو سسٹم جبکہ جی نیکسٹ کی ڈیوائس ڈسٹری بیوشن کی صلاحیتوں کے ذریعے پی ٹی ایم ایل کے صارفین کو جدید ترین آئی فون ماڈلز کے حصول کے لیے ایک آسان اور قابلِ اعتماد ذریعہ میسر آئے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments