اے سی سی اے، کارپوریٹ کانفرنس کے فیصل آباد و ملتان ایڈیشنز کا انعقاد
اسلام آباد (نامہ نگار) ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹس (اے سی سی اے ) پاکستان نے کارپوریٹ کانفرنس 2026کے فیصل آباد و ملتان ایڈیشنز کا انعقاد کیا۔
جس میں پاکستان کے دو اہم علاقائی اقتصادی مراکز میں سینئر پالیسی سازوں، کاروباری رہنماؤں، ماہرین تعلیم اور شعبہ مالیات سے وابستہ ماہرین کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا گیا۔ ان کانفرنسز کا انعقاد بدلتی ہوئی دنیا میں قدر کی نئی تعریف کے موضوع کے تحت کیا گیا۔ ان کانفرنسوں کے ذریعے قومی کاروباری مکالمے کو بڑے میٹرو پولیٹن مراکز سے آگے بڑھاتے ہوئے ان شہروں تک پہنچایا جارہا ہے، جو پاکستان کی ٹیکسٹائل، زراعت، صنعت اور برآمدات کے اہم مراکز ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments