اسلام آباد، 571مشتبہ افراد سے منشیات اور غیر قانونی اسلحہ برآمد
382مشکوک افراد، 328موٹر سائیکل اور 10گاڑیاں متعلقہ تھانوں میں منتقل
اسلام آباد (اے پی پی) اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری (آئی سی ٹی) پولیس نے منشیات فروشوں، غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیوں کے دوران گزشتہ دو ہفتوں میں 571 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے ۔ پولیس حکام بتایا کہ یہ گرفتاریاں منشیات،اسلحہ سے پاک اسلام آباد مہمات کے ساتھ اشتہاری مجرموں اور عدالتی مفروروں کے خلاف آپریشنز کے تحت عمل میں لائی گئیں۔انہوں نے بتایا کہ پولیس نے گرفتار ملزمان سے 13,692 گرام چرس، 4,521 گرام ہیروئن، 12,402 گرام آئس اور شراب کی 892 بوتلیں برآمد کیں۔اسلحہ سے پاک اسلام آباد مہم کے تحت، پولیس نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے یا اس کی نمائش کرنے پر 111 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا۔ پولیس نے تین کلاشنکوف، چار بندوقیں اور رائفلیں، 11 خنجر اور مختلف کیلیبر کے 94 پستول بھی برآمد کیے ۔اشتہاری مجرموں، عادی مجرموں اور عدالتی مفروروں کے خلاف کارروائیوں کے دوران، پولیس نے دو ہفتوں کے عرصے میں 314 اشتہاری مجرموں کو گرفتار کیا ہے ۔ مزید تصدیق کیلئے 382 مشکوک افراد، 328 موٹر سائیکلوں اور 10 گاڑیوں کو متعلقہ تھانوں منتقل کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments