سکیورٹی کے نام پر تعلیمی اداروں کی بندش، والدین کا اظہار تشویش

سکیورٹی کے نام پر تعلیمی اداروں کی بندش، والدین کا اظہار تشویش

بچوں کا تعلیمی حرج ہو رہا، نتائج متاثر ہونگے، اساتذہ کی ڈیوٹی کہیں اور نہ لگانے کا مطالبہ

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سکیورٹی صورتحال کے باعث اسلام آباد میں وفاقی نظامتِ تعلیمات (FDE)کے زیرِ انتظام بعض تعلیمی اداروں کی تقریباً دس روز سے بندش پر والدین نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم ، وفاقی وزارتِ تعلیم اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ادارے فوری طور پر کھول کر تعلیمی سرگرمیاں بحال کی جائیں۔والدین کا کہنا ہے کہ گزشتہ دس روز سے ہزاروں بچے تعلیمی سرگرمیوں سے محروم اور گھروں میں فارغ بیٹھے ہیں، جس سے ان کا قیمتی تعلیمی وقت ضائع ہو رہا ہے۔ مسلسل بندش کے باعث طلبہ کی پڑھائی متاثر ہونے کے ساتھ تعلیمی سال بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ والدین نے مطالبہ کیا کہ اساتذہ کو ہر قسم کی غیر تدریسی ڈیوٹی سے مستثنیٰ کیا جائے۔ تاکہ وہ یکسوئی کے ساتھ تدریسی فرائض انجام دے سکیں، جبکہ تعلیمی ادارے کسی صورت بند نہیں ہونے چاہئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...