شہریوں کو ہر ممکن تحفظ فراہم کیا جائے ،آئی جی

شہریوں کو ہر ممکن تحفظ فراہم کیا جائے  ،آئی جی

دفتر میں اردل روم کا انعقاد ،پولیس افسروں کے مسائل حل کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد سہیل چودھری کی زیرِ صدارت اسلام آباد پولیس کے سینئر افسران کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں شہریوں کو بہتر اور مؤثر سروس ڈیلیوری کی فراہمی، کمیونٹی پولیسنگ کے مختلف منصوبوں اور پولیس افسران و اہلکاروں کی فلاح و بہبود سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔آئی جی نے افسران کو ہدایت کی کہ شہریوں کی سہولت اور پولیس ویلفیئر سے متعلق اقدامات کو مزید مؤثر بنایا جائے اور کمیونٹی پولیسنگ کے منصوبوں کو تیز رفتاری سے مکمل کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی اور پولیس وعوام کے درمیان رابطے کو مزید مضبوط بنانا ترجیحات میں شامل ہے ۔آئی جی اسلام آباد محمد سہیل چوہدری نے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ بھی جاری رکھا۔ انہوں نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران کو اپنے دفتر مدعو کیا، ان کی خدمات کو سراہا اور تعریفی اسناد سے نوازا۔ انہوں نے افسران کو مزید دلجمعی، فرض شناسی اور پیشہ ورانہ جذبے کے ساتھ فرائض سرانجام دینے کی ہدایت کی۔ مزید برآں، آئی جی نے اپنے دفتر میں اردل روم کا انعقاد کیا، جہاں ذاتی اور محکمانہ نوعیت کے مسائل کے حل کے لیے آنے والے پولیس افسران کو خود سنا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...