پمز ،مریضوں کی سہولیات کیلئے متعدد اصلاحات کا فیصلہ
آلات کو جدید بنانے ،پوسٹ گریجویٹ کلینیکل ٹریننگ پروگراموں میں اضافہ کیا جائیگا
اسلام آباد(نیوز رپورٹر)پمز نے مریضوں کے علاج کو بہتر بنانے ، طبّی آلات کو جدید بنانے اور پوسٹ گریجویٹ کلینیکل ٹریننگ پروگراموں میں اضافہ کے لیے اصلاحات کا آغاز کر دیا ہے ۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر تنویر کے مطابق انتظامیہ نے تمام تعلیمی اور کلینیکل شعبوں میں میرٹ پر مبنی نظام قائم کرنے اور آپریشنل رکاوٹوں کو دور کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ نئی حکمت عملی کے تحت ادویات اور ضروری طبی سامان کی فراہمی کے طریقہ کار کو آسان بنایا گیا ہے تاکہ ان ڈور اور او پی ڈی میں ادویات کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جا سکے ، آپریشن تھیٹرز میں جراحی کا سامان اور دیگر ضروری اشیاء کی دستیابی بھی یقینی بنائی جا رہی ہے ۔ وزارت قومی صحت کے تعاون سے پمز کے مرکزی شعبوں بشمول جنرل سرجری، انٹرنل میڈیسن، گیسٹرو انٹرولوجی، پلمونولوجی، رینل ٹرانسپلانٹ اور ڈائلیسز یونٹ میں پرانے الیکٹرومیڈیکل آلات کو تبدیل کیا جا رہا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments