صوبہ میں ایمرجنسی کے نفاذ کے خلاف ہیں ،میاں افتخار

صوبہ میں ایمرجنسی کے نفاذ کے خلاف ہیں ،میاں افتخار

صوبے کی حالت کو نظرانداز کرکے وزیراعلی ٰکنٹینر پر ڈرامے رچانے میں مصروف ہیں

نوشہرہ (نمائندہ دنیا )عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا کے صدر میاں افتخار نے کہا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی صوبہ میں ایمرجنسی کے نفاذ کے خلاف ہے ۔صوبے کی حالت کو نظرانداز کرکے وزیراعلی ٰکنٹینر پر ڈرامے رچانے میں مصروف ہیں۔دھشت گردی کی آگ نے صوبہ کا امن تباہ معیشت بٹھا دی ہے ۔ این ایف سی ایوارڈ اوراٹھارہویں آئینی ترمیم پر عملدرآمد کیلئے اب تک صوبائی حکومت نے عملی اقدامات نہ کرکے عوام سے غداری کی ہے ۔حکمرانوں کو صوبے کے خزانے سے لوٹی گئی ایک ایک پائی کا حساب دینا ہوگا۔مریم نوازکے بیان سے مایوسی ہوئی۔ دہشتگردی کا خاتمہ مرکزی اور صوبائی حکومت دونوں کی ذمہ داریاں پوری کریں نیشنل ایکشن پلان پر عمل در آمد نہ ہونے سے دھشت گردی میں اضافہ ہوا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے رسالپور کے قریب کھنڈر میں شمولیتی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں کثیر افراد نے مختلف سیاسی جماعتوں سے مستعفی ہوکر عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...