قائد اعظم یونیورسٹی میں صفائی ،ماحولیاتی آگاہی مہم
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد کے شعبہ مائیکرو بائیولوجی اور پلاس بائیوچار ایکوا نیکسس کے باہمی تعاون سے کیمپس میں صفائی اور ماحولیاتی آگاہی مہم Waste Cleaning & Eco-Awareness Drive کا انعقاد کیا گیا۔۔۔
جس کا بنیادی مقصد طلبہ میں شہری ذمہ داری کا احساس بیدار کرنا اور یونیورسٹی کیمپس کو ماحول دوست و پائیدار بنانا تھا۔ تقریب شعبہ مائیکرو بائیولوجی کے بائیو لان میں منعقد ہوئی، جس میں طلبہ، اساتذہ اور محققین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس مہم کے موقع پر انتظامیہ کی جانب سے واضح اور سخت ہدایات جاری کی گئیں کہ کیمپس میں پلاسٹک کے تھیلوں کا استعمال مکمل طور پر ممنوع ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments