پاکستان اور چین کا مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کا عزم

پاکستان اور چین کا مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کا عزم

چینی وفد کا وزارت بین الصوبائی رابطہ کا دورہ ،پاک چین بزنس فورم کے نمائندوں کی اجلاس میں شرکت

راولپنڈی(نیوز رپورٹر)پاکستان اور چین کے درمیان تجارتی و اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دینے اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع تلاش کرنے کے لیے پاک چین بزنس فورم کے پلیٹ فارم سے ایک اعلیٰ سطح کے چینی وفد نے وزارتِ بین الصوبائی رابطہ کا دورہ کیا۔ اجلاس کی صدارت وفاقی سیکرٹری برائے بین الصوبائی رابطہ محی الدین احمد وانی نے کی، جس میں توانائی، بین الاقوامی تجارت، صنعتی خدمات، تعمیرات و ترقی، راک وول ٹیکنالوجی اور آٹو موبائلز کے شعبوں سے وابستہ چینی اداروں کے سربراہوں، جنرل منیجرز اور منیجنگ ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔

پاک چین بزنس فورم کی جانب سے چیف پیٹرن لیفٹیننٹ جنرل (ر) قیوم، پیٹرن بریگیڈیئر (ر) سلطان محمود ستی، پیٹرن شیخ اعجاز اصغر اور دیگر نمائندگان بھی اجلاس میں شریک ہوئے ۔اس موقع پر فورم کے چیف پیٹرن نے کہا کہ پاک چین بزنس فورم کا قیام تقریباً دس سال قبل دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری کے مواقع کو فروغ دینے اور کاروباری روابط مستحکم کرنے کے لیے عمل میں لایا گیا تھا۔ اس وقت چین میں اس کے 22 دفاتر کام کر رہے ہیں، جہاں چینی شہری خدمات انجام دے رہے ہیں۔ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ چینی انویسٹرز پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کے لیے پر اعتماد ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...