بہترین سروس ڈیلیوری ،مسائل کا حل اولین ترجیح ،ڈی پی او مری
عبدالمعیز قتل کیس میں ملزم کی ضمانت منظور ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ وہ بے گناہ ہے
مری ( نمائندہ دنیا) ڈی پی او مری رضا تنویر سپرا نے ایس ایچ او کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو تھانوں میں بہترین سروس ڈیلیوری فراہم کرنا اور ان کے مسائل کا فوری ازالہ یقینی بنانا اولین ترجیح ہے ، فرائض میں غفلت یا شہریوں کے ساتھ نامناسب رویہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا ،ایک سوال کے جواب میں انکا کہناتھا کہ دیول عبدالمعیز قتل کیس میں کسی ملزم کی ضمانت منظور ہونے کا مطلب ہرگز یہ نہیں کہ وہ بے گناہ ثابت ہوگیا یا پولیس کی تفتیش غلط تھی ،پولیس نے مقدمے کی تفتیش شواہد اور حقائق کی بنیاد پر کی اور عدالتی کارروائی کے دوران مدعی کے مؤقف کی تائید کی، انہوں نے کہا کہ اگر کسی کے پاس تفتیش میں کوتاہی، جانبداری یا کسی اہم شہادت کو نظرانداز کرنے کے ٹھوس شواہد ہیں تو وہ براہِ راست ان کے دفتر آئے جبکہ تفتیش پر اعتراض کی صورت میں تبدیلیٔ تفتیش کی باقاعدہ درخواست بھی دی جا سکتی ہے جبکہ یونین کونسل سہر بگلہ کے علاقہ گہوئی میں مدرسہ کے بچے سے جنسی زیادتی کے حوالے سے انکا کہناتھا کہ بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی جیسے سنگین جرائم ناقابلِ برداشت ہیں، مقدمے کو مضبوط شواہد کے ساتھ منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments