ایچ ای سی ،پی ایچ ڈی کے 200 محققین کو فیلوشپس سے نوازا گیا
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان نے اپنے نمایاں انٹر نیشنل ریسرچ سپورٹ انیشیٹو پروگرام کے تحت پی ایچ ڈی کے 200 محققین کو فیلوشپس سے نوازا ہے۔
ہائر ایجوکیشن کمیشن نے اپنے سیکرٹریٹ میں انٹرنیشنل ریسرچ سپورٹ انیشیٹو پروگرام کے 59ویں بیچ کی تقریبِ تقسیمِ اسناد کا انعقاد کیا۔ سال 2006 میں اس پروگرام کے آغاز سے لے کر اب تک 6,900 سے زائد محققین یہ فیلوشپس حاصل کر چکے ہیں۔ چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر نیاز احمد اختر اس تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments