اسلام آباد کو سرسبز ،خوبصورت بنانے کیلئے اقدامات جاری
سینٹشن ٹیمز کے معیار کو بہتر ، سولڈ ویسٹ کے مو ثر انتظام پر توجہ دی جا رہی
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)سی ڈی اے نے اسلام آباد کو صاف ستھرا، سرسبز، خوبصورت اور آلودگی سے پاک وفاقی دارالحکومت بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے ۔ اس مقصد کے لیے شہر بھر میں سال بھر صفائی مہم اور موثر صفائی و کچرا اٹھانے کا سلسلہ جاری رہتا ہے ۔ سی ڈی اے کی سینیٹیشن ٹیمیں سڑکوں، گلیوں، بازاروں، رہائشی سیکٹرز اور عوامی مقامات کی صفائی کو یقینی بنانے کے لیے بھرپور لگن اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ فرائض انجام دے رہی ہیں، جس پر شہریوں کی جانب سے ان کی انتھک محنت اور شاندار کارکردگی کو سراہا جا رہا ہے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایات اور چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف کی مو ثر نگرانی میں سی ڈی اے کی سینٹشن ٹیمز کے معیار کو بہتر بنانے، سولڈ ویسٹ کے مو ثر انتظام اور اسلام آباد کے شہریوں کو بلاتعطل صفائی کی خدمات کی فراہمی پر خصوصی توجہ دے رہا ہے۔ سی ڈی اے کے صفائی عملے کی مسلسل اور بہترین کارکردگی اس عزم کی عکاس ہے کہ شہر میں صفائی کے اعلی معیار کو سال بھر برقرار رکھا جائے۔ روزمرہ صفائی، کچرے کو جمع کرنے اور ٹھکانے لگانے سے لے کر شدید بارشوں کے بعد جمع ہونے والی مٹی، کیچڑ اور ملبے کی صفائی تک، سینیٹیشن ٹیمیں ایک صاف ستھرا اور صحت مند شہری ماحول برقرار رکھنے کے لیے مسلسل فیلڈ میں مصروفِ عمل رہتی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments