پی ٹی اے، گزشتہ ہفتے 184موبائل سائٹس کا معائنہ

پی ٹی اے، گزشتہ ہفتے  184موبائل سائٹس کا معائنہ

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) پی ٹی اے نے ملک بھر میں ٹیلی کام سروسز کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے جاری فیلڈ مانیٹرنگ کی سرگرمیوں کے تحت 22سے 28اکتوبر کے دوران 184موبائل سائٹس کا معائنہ کیا۔۔۔

 اس طرح اب تک معائنہ کی گئی سائٹس کی مجموعی تعداد 900سے تجاوز کر گئی ہے۔ معائنے ننکانہ صاحب، رحیم یار خان، کوئٹہ، راولپنڈی، اسلام آباد، سوات، میرپور، کوٹلی، گلگت، تورغر، کراچی کے جنوبی علاقوں، شہید بینظیر آباد اور عارف والا کے دیہی علاقوں میں کیے گئے۔ بجلی کی فراہمی، متبادل پاور بیک اَپ کے انتظامات، ٹیلی کام آلات کی کمی، بیٹریوں اور جنریٹرز کی خرابیوں، فائبر آپٹک کیبلز کے تحفظ اور دیگر انتظامی و بنیادی ڈھانچے سے متعلق مسائل کا جائزہ لیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...