این سی سی آئی کی کارروائی، شہیر سے 57لاکھ بٹورنے والا ملزم گرفتار

این سی سی آئی کی کارروائی، شہیر سے  57لاکھ بٹورنے والا ملزم گرفتار

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) این سی سی آئی اے نے شہری کو نجی ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکیاں دے کر مبینہ طور پر 57لاکھ روپے بٹورنے کے الزام میں چارسدہ کے رہائشی ملزم سجاد کو گرفتار کر لیا ہے ۔۔۔

متاثرہ شہری نے شکایت درج کرائی تھی کہ ثمینہ نامی خاتون نے واٹس ایپ پر خود کو بیوہ ظاہر کرکے اس سے دوستی کی اور اس دوران اس کی نجی ویڈیو بنا لی۔ شکایت کے مطابق بعد ازاں ایک واٹس ایپ نمبر سے خود کو سجاد خان پی ٹی آئی ظاہر کرنے والے شخص نے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکیاں دے کر شہری کو بلیک میل کرنا شروع کر دیا۔ ملزم مبینہ طور پر 2024سے اب تک ایزی پیسہ اور میزان بینک کے ذریعے متاثرہ شہری سے 57لاکھ روپے وصول کر چکا تھا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...