او جی ڈی سی ایل، خالص منافع میں 53فیصد اضافہ

او جی ڈی سی ایل، خالص منافع میں 53فیصد اضافہ

58.51ارب روپے کا خالص منافع، فی حصص آمدنی بھی بڑھ کر 13.60روپے ہوگئی

اسلام آباد (نامہ نگار) آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) کے خالص منافع میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیادوں پر 53فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ کمپنی کی جانب سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمع کرائے گئے ،مالیاتی بیان کے مطابق مالی سال 27۔ 2026کی پہلی سہ ماہی کے دوران او جی ڈی سی ایل نے 58.51ارب روپے کا خالص منافع حاصل کیا، جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 38.30ارب روپے کے مقابلے میں 53فیصد زیادہ ہے۔ مالیاتی اعداد و شمار کے مطابق زیر جائزہ سہ ماہی کے دوران کمپنی کی فی حصص آمدنی بھی بڑھ کر 13.60روپے ہوگئی، جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 8.91روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔ اس عرصے میں کمپنی نے ٹیکسوں کی مد میں 29.48ارب روپے ادا کیے ، جبکہ گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ٹیکسوں کی ادائیگی کا حجم 23.67ارب روپے رہا تھا۔اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی میں او جی ڈی سی ایل نے 127.11ارب روپے کا خالص منافع حاصل کیا تھا، جبکہ فی حصص آمدنی 29.55روپے رہی تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...