اساتذہ نے ایک بار پھر 5نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کر دیا

اساتذہ نے ایک بار پھر 5نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کر دیا

چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی و ایم پی اے چودھری امجد سے ملاقات ،مسائل سے آگاہ کیا

راولپنڈی( خصوصی نامہ نگار) اساتذہ قائدین نے ایک بار پھر چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی و ایم پی اے چودھری امجد علی جاوید کو 5 نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کردیا ۔پنشنرز اور حاضر سروس اساتذہ و سرکاری ملازمین کے جائز حقوق کی بحالی اور امتیازی پالیسیوں کے خاتمے کے لیے اساتذہ قائدین کے پانچ رکنی وفد شفیق بھلوالیہ، شفقت علی باجوہ، رمضان انقلابی رانا افتخار انور اور آفتاب احمد نے چوہدری امجد علی سے ملاقات کی،وفد نے واضح کیا کہ ریٹائرڈ ملازمین کی معاشی مشکلات اور حاضر سروس اساتذہ اور ملازمین کے مسائل کا حل محض یقین دہانیوں سے نہیں بلکہ ٹھوس اور عملی اقدامات سے ممکن ہے چارٹر آف ڈیمانڈ میں حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ لیو انکیشمنٹ کا سابقہ طریقہ کار بحال کیا جائے ، 2 دسمبر 2024 کا پنشن کٹ سے متعلق نوٹیفکیشن واپس لیا جائے اور سالانہ بجٹ میں پنشن میں اضافے کی شرح حاضر سروس ملازمین کے مساوی مقرر کی جائے ،چودھری امجد علی نے مطالبات کو جائز قرار دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ان کی منظوری کے لیے وہ اپنا مؤثر اور کلیدی کردار ادا کریں گے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...