ریسلنگ چیمپئن شپ، پنجاب کالجز نے 7 گولڈ میڈلز جیت لئے

ریسلنگ چیمپئن شپ، پنجاب کالجز نے 7 گولڈ میڈلز جیت لئے

سپیریئر کالج کی ٹیم نے دو سلور اور چار برونز میڈلز ،اسپائر کالج تیسرے نمبر پر رہا

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد کے زیرِ اہتمام انٹر کالجیٹ ریسلنگ چیمپئن شپ اسپائر کالج، سرگودھا روڈ میں منعقد ہوئی، جس میں پانچ کالجز کی ٹیموں نے سات مختلف ویٹ کیٹیگریز میں حصہ لیا۔چیمپئن شپ میں پنجاب گروپ آف کالجز کی ٹیم نے سات گولڈ میڈلز حاصل کرکے چیمپئن ہونے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔ سپیریئر کالج کی ٹیم نے دو سلور اور چار برونز میڈلز حاصل کرکے دوسری پوزیشن حاصل کی، جبکہ اسپائر کالج کی ٹیم دو سلور اور دو برونز میڈلز کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی۔ اسلامیہ کالج کی ٹیم نے دو سلور اور ایک برونز میڈل حاصل کرکے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔اس موقع پر پرنسپل پروفیسر رفعت اقبال، ڈائریکٹر سپورٹس خالد یعقوب، ڈائریکٹر سپورٹس فرقان احمد اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔ریسلنگ چیمپئن شپ میں ریفریز کے فرائض محمد عاطف، نومی ملک، محسن گجر، محمد اکرم اور مشتاق علی نے انجام دیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...