بیوی پر تیزاب پھینکنے والا شوہر گرفتار
کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری جمعہ گوٹھ میں بیوی پر مبینہ طور پر تیزاب پھینکنے والا شوہر گرفتارکرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم ذیشان نے گزشتہ روز اپنی اہلیہ نسیمہ پر گھر کے اندر تیزاب پھینکا اور فرار ہوگیا تھا جسے کارروائی کرتے ہوئے ابراہیم حیدری کے ہی علاقے سے گرفتار کرلیا گیا۔پولیس نے بتایا کہ متاثرہ خاتون نسیمہ شوہر سے ناراض ہوکر اپنے میکے چلی گئی تھی تاہم گزشتہ روز ملزم اپنی اہلیہ کو لینے گیا جس پر اس نے ساتھ جانے سے انکار کردیا ملزم نے تیش میں آکر اپنی بیوی پر تیزاب پھینکا اور موقع سے فرار ہوگیا جسے گرفتار کرلیا گیا پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ متاثرہ خاتون ہسپتال میں زیر علاج ہے جس کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments