رواں سال بھی انسدادِ سموگ کیلئے عملی اقدامات نہ ہو سکے
رواں سال بھی انسدادِ سموگ کیلئے عملی اقدامات نہ ہو سکے سپرے گنز ،واٹر سپرنکلرز کی خریداری کیلئے بجٹ تعطل کا شکار ، شہری سموگ سے متاثر
لاہور(سٹاف رپورٹر سے )سموگ کے خاتمے کیلئے گزشتہ سال کیے گئے دعوے رواں سال بھی عملی اقدامات میں تبدیل نہ ہو سکے ۔ لاہور میں سردیوں کی آمد پر ایک بار پھر سموگ کی شدت بڑھنے سے شہری سانس، آنکھوں اور گلے کی تکالیف سے متاثر ہو نے لگے ۔ایل ڈی اے اور واسا نے مشترکہ پلان کے تحت شہر میں فضائی آلودگی کم کرنے کیلئے متعدد تکنیکی اقدامات کا اعلان کیا تھا مگر ان پر عملدرآمد تاحال دکھائی نہیں دے رہا۔منصوبے کے تحت کثیر المنزلہ عمارتوں کی چھتوں پر روف ٹاپ گارڈننگ، سولر پینلز اور سموگ فلٹرنگ ٹاورز نصب کرنیکا فیصلہ کیا گیا تھا، تاہم تاحال اس حوالے سے کوئی عملی پیشرفت نظر نہیں آ رہی۔شہر میں پانی کے چھڑکاؤ کیلئے واٹر گنز نصب کرنے کا اعلان بھی کیا گیا ،ترقیاتی منصوبوں پر گرد و غبار کو کنٹرول کرنے کیلئے سپرنکلر سسٹم لگانے اور تعمیراتی سائٹس پر روزانہ پانی کا چھڑکاؤ لازمی قرار دینے کا فیصلہ ہوا تاہم سپرے گنز اور واٹر سپرنکلرز کی خریداری کیلئے بجٹ کی منظوری بھی تاحال تعطل کا شکار ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments