لیوی ختم نہ ہوئی تو ملتان سے دوبارہ لانگ مارچ :جاوید قصوری
6 نومبر بروز جمعہ سے تین روزہ ملک گیر رابطہ عوام مہم شروع کی جائے گی
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) جماعت اسلامی پنجاب کے صوبائی امیر جاوید قصوری نے کہا ہے کہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی ہدایت پر 6 نومبر بروز جمعہ سے تین روزہ ملک گیر رابطہ عوام مہم شروع کی جائے گی۔ اگر حکومت نے پٹرولیم لیوی ختم نہ کی تو ملتان سے دوبارہ لانگ مارچ کا آغاز کیا جائے گا۔ عوام کو حقیقی ریلیف ملنے تک پرامن احتجاج جاری رہے گا۔ حافظ نعیم الرحمن نے قوم کو پٹرولیم لیوی اور آئی پی پیز کے حوالے سے آگاہی دی ہے ، جو ایک اہم پیش رفت ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے المرکز الاسلامی میں منعقدہ ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر نومنتخب ضلعی امیر میاں طاہر ایوب، سابق ضلعی امیر محبوب الزماں بٹ، رانا سکندر اعظم اور میاں اجمل حسین بدر بھی موجود تھے ۔جاوید قصوری نے وزیراعظم کی جانب سے پٹرولیم ریلیف کے اعلان کو ڈرامے بازی قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت چکربازیوں سے باز آئے اور عوام کو حقیقی ریلیف فراہم کرے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments