پنجاب میں سرمایہ کاری کافروغ ، اے ڈی سیزفوکل پرسن مقرر
پنجاب میں سرمایہ کاری کافروغ ، اے ڈی سیزفوکل پرسن مقرر پیچیدگیاں ختم کر کے کاروباری مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں:چیف سیکرٹری
لاہور(سٹاف رپورٹر)پنجاب حکومت نے اضلاع کو معاشی ترقی اور صنعتکاری کا مرکز بنانے کیلئے صوبہ بھر کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز (ہیڈ کوارٹر)کو اضلاع میں کا فوکل پرسن نامزد کر دیا جسکا مقصد مقامی سطح پر کاروباری برادری کے مسائل فوری حل کرنا،دفتری رکاوٹیں ختم کرنا اور سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول فراہم کرنا ہے ۔اس سلسلے میں نامزد فوکل پرسنز کی تربیت اور کاروبار کی آسانیاں پیدا کرنے کی حکمت عملی پر سول سیکرٹریٹ میں دو روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گی۔افتتاحی سیشن کی صدارت چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے کی۔ ورکشاپ میں وفاقی و صوبائی اداروں کے ماہرین نے افسروں کو ڈیجیٹل سروسز، تجارتی مواقع اور انتظامی اصلاحات پربریفنگ دی۔چیف سیکرٹری نے ورکشاپ سے خطاب کرتے کہاصوبے میں سرمایہ کاری اور کاروبار کے فروغ کیلئے پیوٹ(PIVOT)پروگرام کا آغاز کر کے کاروباری سہولیات اور سرگرمیوں کی براہِ راست نگرانی کیلئے پی اینڈ ڈی بورڈ میں PIVOT سیکرٹریٹ قائم کر دیا گیا ہے ۔
کاروباری اداروں اور صنعتوں کے معائنہ کا نظام ایڈیشنل چیف سیکرٹری کی زیرِ نگرانی ہوگا، مکمل شفافیت کیلئے تمام ڈیٹا آن لائن ڈیش بورڈ پر اپ لوڈ کیا جائے گا۔ چیف سیکرٹری نے مزید بتایا کہ انسپکشن ڈیش بورڈ اور کاروبار میں آسانی کے تمام ڈیجیٹل سسٹمز ای بز پورٹل سے منسلک کیا جا رہا ہے ۔چیف سیکرٹری نے نامزد فوکل پرسنز اور انتظامی افسروں کو ہدایت کی کہ تمام دفتری و انتظامی پیچیدگیوں کو ختم کر کے کاروباری برادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں۔ حکومت کی اولین ترجیح نجی شعبے اور ضلعی انتظامیہ میں اعتماد پر مبنی مضبوط رابطہ قائم کرنا ہے تاکہ مقامی سطح پر معاشی سرگرمیاں تیز ہو سکیں۔اس موقع پر پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کے زیر اہتمام اضلاع کی روایتی مصنوعات اور مقامی دستکاریاں بھی نمائش کیلئے پیش کی گئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments