گندم پیداوار مقابلہ:پہلی تینوں پوزیشنز سرسبز کسانوں کے نام

 گندم پیداوار مقابلہ:پہلی تینوں پوزیشنز سرسبز کسانوں کے نام

گندم پیداوار مقابلہ:پہلی تینوں پوزیشنز سرسبز کسانوں کے نام فاطمہ فرٹیلائزر نے کامیاب کسانوں کو ٹریکٹرز، موٹر سائیکلز ، ایل ای ڈی ٹی ویزسے نواز ا

لاہور(سٹاف رپورٹر)فاطمہ فرٹیلائزر نے سرسبز کی جیت گندم پیداوار مقابلے کے تحت تقریبِ تقسیمِ انعامات میں کامیاب کسانوں کی کارکردگی کو سراہا۔ پنجاب حکومت کے زیرِ اہتمام گندم پیداوار مقابلہ 2025-26 میں سرسبز نائٹروفاس اور کیلشیم امونیم نائٹریٹ استعمال کرنیوالے کسانوں نے صوبائی سطح پر پہلی تینوں پوزیشنز جبکہ ضلعی سطح پر 120 میں سے 119 پوزیشنز حاصل کیں۔تقریب میں وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے آن لائن شرکت کی جبکہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب افتخار ساہو، سیکرٹری زراعت شکیل میاں اور صدر کسان اتحاد خالد کھوکھرو دیگر شخصیات موجود تھیں۔سرسبز استعمال کرنیوالے کسانوں نے 40میں سے 39 اضلاع میں پہلی پوزیشن لی۔

مظفرگڑھ کے سجاد حسین نے فی ایکڑ 69 من اور 39.4 کلو پیداوار کیساتھ پہلی،اٹک کے شفیق احمد نے فی ایکڑ 69 من اور 39.1 کلو پیداوار کیساتھ اوررحیم یار خان کے اصغر نے فی ایکڑ 69 من اور 24.1کلوپیداوار کیساتھ تیسری پوزیشن لی۔صوبائی سطح پر کامیاب تینوں کسانوں کو ٹریکٹرز،ضلعی پوزیشن ہولڈر کسانوں کو ہنڈا سی ڈی 70 موٹر سائیکلوں اور ایل ای ڈی ٹی ویزکے انعام دیئے گئے ۔ فاطمہ فرٹیلائزر کی ڈائریکٹر مارکیٹنگ اینڈ سیلز رابیل سدوزئی نے خطاب میں کہاگزشتہ سال بھی سرسبز کھاد استعمال کرنیوالے کاشتکاروں نے صوبائی سطح پر تینوں اور ضلعی سطح پر 120 میں سے 97 پوزیشنز لی تھیں۔ موجودہ نتائج بہتری ظاہر کرتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...