لاہور میں ایل پی جی 550 سے 600 روپے کلو فروخت
لاہور میں ایل پی جی 550 سے 600 روپے کلو فروخت پلانٹ مالکان، ڈسٹری بیوٹرز سے اوگرا ریٹ پرعملدرآمد کرایاجائے :صارفین
لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے )اوگرا کی جانب سے ایل پی جی کی قیمت میں 14 روپے 73 پیسے اضافہ کے باوجود لاہور سمیت پنجاب بھر میں اوگرا ریٹ پر عملدرآمد خواب بن گیا، شہر میں 550 سے 600 روپے کلو میں ایل پی جی کی فروخت جاری،صارفین پریشان،لاہور سمیت پنجاب بھر میں ایل پی جی کا بحران جاری، اوگرا کی نئی قیمت 294 روپے 7 پیسے پر بھی عملدرآمد نہ ہوسکا۔قیمتوں میں خودساختہ اضافہ سے صارفین اور دکاندار دونوں پریشان، انکاکہناہے کہ ایل پی جی کی قیمت بڑھنے سے غریب آدمی براہ راست متاثر ہوتا ہے ،گیس اتنی مہنگی ہوچکی ہے کہ اب دو وقت کی روٹی کمانا بھی مشکل ہے ،رکشہ ڈرائیور، ٹھیلے والے ، ہوٹل، تندور اور گھریلو صارفین کا دارومدار ایل پی جی پر ہے جنہیں قیمت بڑھنے سے بہت زیادہ پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ صارفین کاکہناہے کہ اوگرا اور ضلعی انتظامیہ چھوٹے دکانداروں کیخلاف کریک ڈائون کرتی ہیں، پلانٹ مالکان، ڈسٹری بیوٹرز سے اوگرا ریٹ پر عملدرآمد کروایا جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments