درخواست گزار کو پولیس سے رجوع کرنے کی ہدایت

درخواست گزار کو پولیس سے  رجوع کرنے کی ہدایت

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے شہر میں گٹکے کی تیاری، فروخت اور ترسیل کے خلاف دائر درخواست نمٹاتے ہوئے درخواست گزار کو پولیس سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔

سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیے کہ گٹکے کی تیاری اور فروخت پر پابندی کا قانون موجود ہے ، درخواست گزار ثبوت پیش کرکے مقدمات درج کروائیں۔ وکیل درخواست گزار غلام عباس ملک نے مؤقف اختیار کیا کہ کراچی بھر میں گٹکے کی فیکٹریاں چل رہی ہیں، پولیس ان کے خلاف کارروائی نہیں کرتی بلکہ صرف گٹکا کھانے والوں کو گرفتار کیا جاتا ہے ، گٹکا بنانے والے پولیس سے ملے ہوئے ہیں۔ عدالت نے استفسار کیا کہ گٹکے کی فیکٹریاں چلنے کے کیا ثبوت ہیں؟ وکیل نے کہا کہ شہر میں گٹکا فروخت ہورہا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ تیار بھی کیا جارہا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...