سنگاپور کے وزیر خارجہ کا نسٹ کا دورہ، تعلیمی فروغ پر تبادلہ خیال

سنگاپور کے وزیر خارجہ کا نسٹ کا دورہ، تعلیمی فروغ پر تبادلہ خیال

سنگاپور کے اعلیٰ تعلیمی اداروں اور نسٹ کے درمیان اشتراک کے امکانات میں دلچسپی

  اسلام آباد(خصوصی رپورٹر )سنگاپور کے وزیر خارجہ ڈاکٹر ویویان بالاکرشنن نے نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی کے تعلیمی و تحقیقی معیار (نسٹ) کو سراہا اور سنگاپور کی جامعات اور نسٹ کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور دیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نسٹ کے دورے کی دوران کیا۔ نسٹ آمد پر ان کا استقبال ریکٹر، ڈاکٹر زاہد لطیف اور پروریکٹر ڈاکٹر رضوان ریاض نے کیا۔ جہاں پاکستان اور سنگاپور کے درمیان تعلیمی و تحقیقی تعاون کو مزید فروغ دینے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دورے کے دوران اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر بالاکرشنن نے کہا کہ صرف تین دہائیوں کے مختصر عرصے میں نسٹ کی ترقی متاثر کن ہے ۔ انہوں نے سنگاپور کے اعلیٰ تعلیمی اداروں اور نسٹ کے درمیان اشتراک کے امکانات تلاش کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ انہوں نے روبوٹکس، مصنوعی ذہانت اور دیگر جدید ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے شعبوں میں تعاون کو اہم قرار دیا۔ریکٹر نسٹ نے وزیر خارجہ کی جامعہ تشریف آوری پر انکا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ نسٹ سنگاپور کے تعلیمی و تحقیقی اداروں کے ساتھ اپنے روابط کو مزید مستحکم بنانے کا خواہاں ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...