چھوٹے انتظامی یونٹس سے عام آدمی کے مسائل حل ہونگے ،علیم خان
موجودہ ملکی اور عالمی حالات میں ہر شہری کو ذمہ دارانہ کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے
اسلام آباد (نیوز رپورٹر)وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم نے کہا ہے کہ موجودہ ملکی اور عالمی حالات میں ہر شہری کو ذمہ دارانہ کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے ، نئے صوبوں کے قیام کے لیے رائے عامہ کا ہموار ہونا اور سیاسی جماعتوں کے درمیان ہم آہنگی پیدا ہونا خوش آئند امر ہے ۔ چھوٹے انتظامی یونٹس عام آدمی کے مسائل کے حل، بہتر طرز حکمرانی اور عوام کو سہولیات کی فراہمی میں معاون ثابت ہوں گے جس کے لئے کے پی کے میں ہزارہ صوبہ، سندھ میں کراچی اور حیدرآباد جبکہ پنجاب میں جنوبی پنجاب سمیت مختلف امور پر پہلے ہی اتفاق رائے پایا جاتا ہے اور مختلف سیاسی جماعتوں کے مابین معاملات مفاہمت کے نزدیک ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پارٹی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے واضح کیا کہ انفرادی سیاست کو ملک کے مجموعی مفادات پر ترجیح نہیں دی جا سکتی اور قومی معاملات میں سب کو وسیع تر ملکی مفاد کو سامنے رکھنا چاہیے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments