اہلخانہ کے سامنے کار ڈیلر پر تشدد، 4ملزمان نامزد

 اہلخانہ کے سامنے کار ڈیلر پر تشدد، 4ملزمان نامزد

کالے ڈالے میں سوار افراد نے گاڑی رکوا کر عبدالمتین کو تشدد کا نشانہ بنایااہلیہ کا دوپٹہ کھینچا،بیٹا بھی بری طرح ڈر گیا،متن، ملزمان کی تلاش شروع

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)نارتھ کراچی میں کالے ڈالے میں سوار افراد نے دوسرے ڈالے میں سوار فیملی کے ساتھ بدتمیزی کی اور انہیں مبینہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بیوی بچوں کے سامنے کار ڈیلر کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔واقعے کا مقدمہ سرسید تھانے میں درج کر لیا گیا، مقدمہ متاثرہ کار ڈیلر عبدالمتین کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ مقدمے میں 4 ملزمان بلاول سومو، عمر سومو، احتشام اور فیضان کو نامزد کیا گیا ۔پولیس کے مطابق واقعہ 28 اور 29 اکتوبر کی درمیان شب پیش آیا اور پولیس نے واقعے کا مقدمہ اتوار کو نامزد ملزمان کے خلاف درج کیا۔

سرسید تھانے میں درج مقدمے کے متن کے مطابق متاثرہ کار ڈیلر عبدالمتین نے پولیس کو بتایا کہ میں اپنی اہلیہ اور بچے کے ہمراہ کھانا کھانے جوہر گیا تھا، ہم اپنی گاڑی میں واپس گھر آرہے تھے تو ایک ڈالا ہمارا پیچھا کر رہا تھا۔ نارتھ کراچی سیکٹر الیون بی میں سروس روڈ پر کالے ڈالے میں سوار افراد نے میری گاڑی رکوائی، ڈالے میں سوار افراد نے اتر کر مجھ پر تشدد شروع کر دیا تشدد کرنے والوں کو پہچنان لیا، یہ لوگ میرے ہی علاقے کے رہائشی ہیں۔ ڈالے میں سوار افراد نے مجھ پر تشدد کیا، مجھے ڈرایا دھمکایا جبکہ ملزمان نے میری اہلیہ کا دوپٹہ بھی کھینچا اور میرا بیٹا بھی بری طرح ڈر گیا۔پولیس نے مقدمے کے اندراج کے بعد واقعے میں ملوث ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...