ہوائی فائرنگ سے بچے کی ہلاکت کے ملزمان بری

ہوائی فائرنگ سے بچے کی ہلاکت کے ملزمان بری

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایڈیشنل سیشن عدالت وسطی نے گلبرگ میں ہوائی فائرنگ سے نو سالہ بچے مہتاب کی ہلاکت کے مقدمے میں شک کا فائدہ دیتے ہوئے دو ملزمان عارف حسین اور اعجاز کو بری کردیا۔

عدالت نے ملزم عارف حسین کو قتل جبکہ ملزم اعجاز کو سہولت کاری کے الزام سے بری کیا۔ عدالت نے فیصلے میں قرار دیا کہ استغاثہ فائرنگ کرنے والے شخص کی شناخت ثابت کرنے میں ناکام رہا، گواہوں نے ملزم عارف حسین کو فائرنگ کرنے والے شخص کے طور پر شناخت نہیں کیا جبکہ مدعی کے بیان کے مطابق اس نے صرف فائرنگ کی آواز سنی۔ تفتیشی افسر نے بھی اعتراف کیا کہ واقعے کا کوئی عینی شاہد موجود نہیں تھا۔ عدالت کے مطابق لائسنس یافتہ پستول کی ملکیت سے یہ ثابت نہیں ہوتا کہ واردات میں یہی اسلحہ استعمال ہوا، جبکہ فارنزک رپورٹ میں بھی اسلحے اور جائے وقوعہ سے ملنے والے خول کے درمیان قابل اعتماد تعلق ثابت نہیں ہوسکا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...